ملکی برآمدات کا 23 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرلیا گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)گذشتہ مالی سال میں ملکی برآمدات کا 23 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرلیا گیا جبکہ ایکسپورٹس کا حجم 64 کروڑ ڈالر زائد رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق جولائی 2023 سے جون 2024 تک  برآمدات کا حجم 30 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا،

اس دوران درآمدات 58 ارب 69 کروڑ ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں 54 ارب 73 کروڑ ڈالر رہیں ۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں دس اعشاریہ پانچ چار فیصد اضافہ اور درآمدات میں صفر اعشاریہ آٹھ چار فیصد کمی ہوئی ۔تجارتی خسارہ بھی 12 اعشاریہ 32 فیصد کمی کے ساتھ تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر رہا ۔۔