اٹک، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ،2افراد قتل


اٹک (صباح نیوز)اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں دیرینہ دشمنی پر 3بھائیوں نے فائرنگ کر کے 2افراد کوقتل کردیا۔ ریسکیو 1122نے دونوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے قتل کاواقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیدیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں محکمہ جنگلات کا ملازم جمیل اور علی خان شامل ہیں، ریسکیو 1122نے دونوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔قتل کی افسوسناک واردات کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے جنگل میں آپریشن شروع کردیا۔