الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ تحت سکل ڈیویلپمنٹ کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد اور سلائی مشینیں تقسیم


لاہور (صباح نیوز)الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے تحت سکل ڈیویلپمنٹ کورس مکمل کرنے والی مزید مزید 50 طالبات میں اسناد اور سلائی مشینیں تقسیم کر دی گئیں۔اس حوالے سے تقریب کا انعقاد  پنجاب سوسائٹی کمیونٹی سنٹر میں کیا گیا جس میں کورس مکمل کرنے والی طالبات کے علاوہ الخدمت کے تمام سنٹرز سے ووکیشنل ٹیچرز اور ہیلپرز کے علاوہ محترمہ رخسانہ ارشد ،محترمہ یاسمین سلیم، محترمہ سمیرا آپا، محترمہ طلعت خان، اور محترمہ فریدہ مجید نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر کورس مکمل کرنے والی تمام طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کے علاوہ سلائی مشینیں بطور تحفہ بھی دی گئیںتاکہ فنی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات باقاعدہ اپنے روزگار کا آغاز بھی کر سیکیں۔

اس موقع پر ماہرین نے خصو صی لیکچرز بھی دیے کہ وہ عملی زندگی میں کس طرح اور کن طریقوں سے روزگار حاصل کر سکتی ہیں۔تقریب میں طالبات کے ہاتھوں سے بنے ڈیزائنز و ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی جنہیں مہمانوں نے بہت سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رخسانہ ارشد اور دیگر مقررین نے کہا کہالخدمت ویمن ونگ کے تحت اب تک ہزاروں خواتین فنی تربیت و شارٹ کورسز مکمل کرنے کے بعد اپنی فیملیوں کی کفالت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے بے روز گاری کے خاتمہ کے لئے فنی تعلیم کے حصول کو فروغ دینا ہوگا اور سیع پیمانے پر نوجوانوں کو ہرمند بنانا ہوگا تاکہ وہ نہ صرف اپنی مدد آپ اور مختلف ادروں میں روزگار حاصل کر سیکیں بلکہ منشیات سمیت دیگر برائیوں سے بھی بچ سیکیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت جیلوں میں بھی قیدیوں کو مختلف قسم کی فنی تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے تاکہ جب وہ جیل سے باہر آئیں تو باعزت طور پر اپنی روزی کماسکیں۔ اس موقع پر ووکیشنل ٹیچرز اور ہیلپرز کو کیش انعام بھی دیا اور تقریب کے اختتام پر شرکا میں کھانا تقسیم کیا گیا