پرندوں کی بھرمار، لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ3گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ


لاہور(صباح نیوز)مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہے، جس کے وجہ سے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ3گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کے دونوں رن وے  صبح5بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے،ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10جولائی سے10ستمبرتک ہوگا۔سی اے اے نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیرملکی ایئر لائنز کو آگاہ کردیا ہے۔ائیرپورٹ کو بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا۔