اسپیکر سردار ایاز صادق سے سردار جام کمال خان کی زیر قیادت وفد کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر سردار جام کمال خان کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں ممبران قومی اسمبلی حاجی جمال شاہ کاکڑ ، میاں خان بگٹی، میر خان محمد جمالی اور پولین بلوچ بھی شامل تھے ۔ملاقات میں بجٹ، تنظیمی اور بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیالاسپیکر کی مسائل حل کروانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان میرے دل کے انتہائی قریب ہے، بلوچستان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،بلوچ بہن بھائیوں کی فلاح و  بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اسپیکر نے کہا کہ   پاکستان کی ترقی  بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے، وفد نے  ماضی میں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اسپیکر کے کردار کو سراہا