اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت خزانہ نے یکم جولائی2024سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی2024 سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
وزارت خزانہ نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے، لیوی میں یکم جولائی سے اضافہ نہیں ہورہا نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ کا کہناتھاکہ حکومت عوام پربوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو سے آگاہ ہیں۔د