تکذیب نکاح کی اپیل مسترد ،عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا


لاہور(صباح نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ نے تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنایا،

عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی۔ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کر رکھی تھی۔فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔اداکارہ میرا کا موقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں، عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا تھا۔