ڈاکٹر حمیرا طارق کی کراچی غزہ ملین مارچ میں خواتین سے بھرپور شرکت کی اپیل

کراچی(صباح نیوز)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسرائیلی سفاکیت اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف کراچی غزہ ملین مارچ میں عوام گھروں سے نکلیں ۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے خواتین کارکنان اور ہر شعبہ ہائے زندگی کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ عالمی عدالت کے فیصلہ کے بعد رفح میں صہیونی افواج کی دو دفعہ بمباری اور بڑی تعداد میں فلسطینی عوام کی شہادتوں نے ثابت کیا کہ اسرائیل انسانیت کے کسی قانون کو نہیں مانتا۔ المیہ یہ ہے کہ مسلمان حکمران اور خصوصا پاکستان کے حکمران اس ظلم پر خاموش ہیں۔ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور مسلمان حکمرانوں کو عوامی دبا کے ذریعے بیدار کرنیکے لئے غزہ ملین مارچ کا انعقاد کررہی ہے۔