اکبر ایس بابرنے پی ٹی آئی اور امریکہ کے لابنگ معاہدے پر سنگین سوالات اٹھا دیے


 اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت کا بیرون ملک رجسٹرڈ ہونا اور فنڈز اکٹھا کرنا غیر قانونی ہے۔  ایک بیان میں  اکبر ایس بابر  نے کہا  کہ یہ بات الیکشن کمیشن کے 2 اگست 2022 کے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں ثابت ہو چکی ہے۔

اکبر ایس بابر  نے پی ٹی آئی اور امریکہ کے  لابنگ معاہدے  پر سنگین سوالات  اٹھائے ہیں  انہوں نے  بتایا کہ لابنگ معاہدے ہ میں یہ شقیں بھی درج ہیں کہ پاکستان میں امریکی مفادات کو فروغ دیا جائے گا اور ایک ہمسایہ ملک (چین)کے پاکستان میں بڑھتے ہوئے
 اثر رسوخ کا مقابلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ ملک دشمنی ہے۔قومی سلامتی کا تقاضہ ہے کہ اس معاہدہ کا الیکشن کمیشن اور قومی سلامتی ادارے فورا نوٹس لے کر قانونی کارروائی کریں۔