بجلی صارفین کو 10 ارب روپے کاریلیف دینے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع


اسلام آباد(صباح نیوز)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی صارفین کو 10 ارب روپے کاریلیف دینے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست سی پی پی اے نے نیپرا میں جمع کروائی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی )سی پی پی اے (کی بجلی نرخ میں 1.02روپے فی یونٹ کمی کی استدعا کی گئی ہے،نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کر کے اپنا فیصلہ سنائے گی۔درخواست منظوری سے صارفین کو 10ارب روپے تک ریلیف ملے گا صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں ملے گا۔درخواست منظوری سے صارفین کو 10ارب روپے تک ریلیف ملے گا صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں ملے گا۔