حیدرآباد، دکان میں سلنڈر دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

حیدرآباد(صباح نیوز) حیدر آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ 52 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق  سول ہسپتا ل حیدرآبادسے د وزخمی  کراچی منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑگئے ، گزشتہ روز حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے،

دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سلنڈر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات میں ہی اصل وجوہات کا تعین ہوگا۔واقعہ کے بعد پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تھا، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا تھا، سلنڈر دھماکے نے ارد گرد کے 4 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔