کراچی،2کاریں ٹکراگئیں ،ایک نوجوان جاں بحق ،ایک زخمی


کراچی(صباح نیوز)کراچی کی شارع فیصل پر بلوچ کالونی فلائی اوور کے قریب 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت ضیغم اور زخمی کی شناخت جون علی کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے کہا کہ زخمی نوجوان اور لاش کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔