کراچی میں ہیٹ ویو کی شدت، گلشن اقبال اور دیگر مقامات پر جماعت اسلامی شرقی نے امدادی کیمپ لگادیئے

کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر مین یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے سامنے پر عوام  کی خدمت کیلے ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا مین یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے سامنے ہیٹ ویو کیمپ پر   ناظم علاقہ گلشن اقبال کامران چشتی  اور چیرمین یو سی 8 سید خضر باقی بھی موجود رہے ۔

کارکنان کے ہمراہ عوام الناس کو شربت اور ٹھنڈا پانی پیش کیا۔عوام کی جانب سے  اس اقدام پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا گیا ۔کیپشن ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے یونیورسٹی روڈ پر لگائے گئے ہیٹ ویو کیمپ میں ناظم علاقہ کامران چشتی اور یو سی چیئر مین خضر باقی موجود ہیں۔