کراچی(صباح نیوز)صوبہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی و ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس 29مئی کو کل قبا آڈیٹوریم میں سہ پہر 3بجے منعقد کی جائے گی۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں سندھ کی سیاسی، دینی، قوم پرست جماعتوں کے علاوہ صحافی،تاجر اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔کل جماعتی کانفرنس میں شریک تمام رہنماوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل اوربدامنی کے خاتمے وقیام امن کے لیے تجاویزمرتب کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments