لاڑکانہ( صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے پیر کو لاڑکانہ پہنچ کر جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی، کامل مغفرت کی دعا کی۔
اس موقع پر کاشف سعید شیخ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ حزب اللہ جکھرو اور دیگر مقامی رہنمائوں سمیت قریبی عزیز بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے لاڑکانہ ضلع کے عبوری امیر نادر علی کھوسو ایڈوکیٹ کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور ان کی نمازجنازہ بھی پڑھائی۔