محمد حسین محنتی کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات

کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قائد حز ب اختلاف عمر ایوب سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے ملک میں آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی اور حق کے غلبے کیلئے ملک کر جدوجہد کرنے پر اتفاق سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی،

محمد حسین محنتی نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک ناز ک دور سے گذررہا ہے، سیاسی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے ہر شہری پریشان ہے جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، کشمیر پر سودی بازی سے لیکر ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت کے ذریعے حالات کو بہتر اور فارم 45کے مطابق حکمرانی کرنے سے ہی ملک میں استحکام آسکتا ہے۔