کراچی (صباح نیوز)گلشن اقبال ٹاؤن کے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری جاری ہے۔
گلشن اقبال ٹان کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے شہریوں خصوصا گلشن اقبال ٹاؤن کے مکینوں سے اپیل کی ہے بجٹ کے لیے تجاویز گلشن اقبال ٹاؤن کے دفتر میں جمع کروائیں تاکہ انہیں بجٹ میں شامل کیا جاسکے ۔ ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ گلشن اقبال کو شہر اور ملک کا مثالی ٹاؤن بنانا چاہتے ہیں اس کے لیے شہریوں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔