کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے تحت 29مئی کو مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت قبا آڈیٹوریم کراچی میں بدامنی وڈاکو راج کیخلاف ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں ،مختلف سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت کیلئے دعوت نامے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی جمعیت علما پاکستان کے رہنما ودینی اسکالر علامہ قاضی احمد نورانی کو کل جماعتی کانفرنس کی دعوت دی،اس موقع پر دونوں رہنماں نے ملک وملت کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔۔صوبائی امیر نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علیم عادل شیخ،شیعہ علما کونسل کے ناظر عباس تقوی اور مجلس وحدت المسلمین کے علامہ باقر عباس زیدی کو بھی کل جماعت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جنہوں نے بھرپور شرکت کا یقین دلایا۔محمد حسین محنتی نے کہا کہ مراد علی شاہ حکومت سندھ میں قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کو محفوظ بنانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ صحافی نصراللہ گڈانی کا بے دردی سے قتل اور قاتلوں کو کھلی چھوٹ ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پیپلزپارٹی کے دور میں سندھ صوبہ حق اور سچ لکھنے والے صحافیوں کامقتل گاہ بن چکا ہے۔
اس سے قبل سکھر کے جان محمد مہر، محراب پور کے عزیز میمن،جیکب آباد کے ذوالفقارمندرانی اور صالح پٹ سکھر کے اجے لالوانی کو بھی بے دردی سے قتل کیا جاچکا کسی ایک صحافی کے بھی اصل قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ناظم جوکھیو سے لیکرنصراللہ گڈانی کے برحمانہ قتل میں ایک ہی ذہنیت ملوث ہے جن کو موجودہ حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ سندھ میںایک طرف قومی خزانے کی لوٹ مار کاسلسلہ جاری ہے تودوسری طرف ڈاکووں اور دہشتگردوں کو مکمل چھوٹ دے دی گئی جس کی وجہ سے سندھ کے عوام غیر محفوظ اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔گندم چوہے گندم چوہے کھاجانے اوربے گناہوں کے قتل کوخاندانی جھگڑاقراردیکرخانہ پوری کی جاتی ہے۔یہاں توچالاکیاں کرکے بچ جائیں گے مگریہ ظالم وخائن لوگ یوم محشراللہ کو کیاجواب دیں گے اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ہماردین اسلام ایک انسان کی جان لینا پوری انسانیت کوقتل قراردیتا ہے۔دوسری طرف کہاگیا کہ ایک کتا بھی بھوک سے مرجائے تو اسلام کا خلیفہ اس کا ذمے دار ہوگا۔آج بھوک وفلاس سے بچے موت کے منہ میں اورانسان خودکشیوں پرمجبورہیں مگربے حس حکمرانوں کے کان پرجوں بھی نہیں رینگتی۔
علاوہ ازیں حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب ودیگر ذمے داران نے صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ کے والد کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔