منعم ظفر خان کی ایرانی قونصل سے ملاقات ایرانی صدر کی رحلت پر اظہار افسوس

کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ایرانی قونصلیٹ میں قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیااور کہا کہ یہ فضائی حادثہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے ،

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مرحوم ایرانی صدر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ۔وفد میں نائب امیرجماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام سیکرٹری راشد قریشی بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد منعم ظفرخان نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کیے۔