قاضی فائزعیسیٰ کیس کا فیصلہ وزیر قانون، صدر ، وزیر اعظم کیخلاف چارج شیٹ ہے ،احسن اقبال


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں تفصیلی فیصلہ وزیر قانون، وزیر اعظم اور صدر مملکت کیخلاف چارج شیٹ ہے مغربی جمہوریت جس کا عمران نیازی لیکچر دیتے ہیں وہاں ایسا فیصلہ آیا ہوتا تو24 گھنٹے میں وہ سب مستعفی ہو چکے ہوتے۔

ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے چوتھے سال میں عوام گیس کے لئے بلک رہے ہیں اور کسان کھاد کے لئے دھکے کھا رہے ہیں۔نااہلی اور نالائقی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہو سکتا ہے۔