حکومت نےعوام پرپھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا امکان ہے؟جانئے 


اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔

اوگرا نے نئی سمری تیار کر لی، یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 10روپے تک اضافہ کا امکان ہے۔ پٹرول پانچ روپے 85پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل10روپے72پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔ مٹی کا تیل 10روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے17پیسے فی لٹر اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ نئی قیمتوں کی منظوری وزیر اعظم عمران خان کل دیں گے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔