کراچی(صباح نیوز)کراچی کے پوش ایریا ڈیفنس میں ایک زیرِ تعمیر عمارت کی شٹرنگ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کے مطابق حادثاتی طور پر واقعہ ڈیفنس فیز 6 میں خیابانِ نشاط پر پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ عمارت کی تعمیر کے لیے پہلی منزل کی شٹرنگ ڈالی جا رہی تھی کہ مبینہ طور پر ٹھیکیدار کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے پوری شٹرنگ نیچے آ گری۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کام کرنے والے 12 افراد میں سے متعدد افراد شٹرنگ کے آہنی جنگلے اور ملبے تلے دب گئے ،ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ باقی کو نکال لیا گیا۔جاں بحق شخص کی لاش ریسکیو ورکرز نے ملبے کے نیچے سے نکال لی گئی ۔