یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے ،ایک شخص جاں بحق او ر6 زخمی

صنعا(صباح نیوز)اسرائیل امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے میں  ایک شخص جاں بحق او ر6 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت صنعا پر فضائی حملوں میں بندرگاہوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس میں راس عیسیٰ اور حدیدہ بندرگاہ کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

 سینٹرل پاور سٹیشن پر امریکی، اسرائیلی اور برطانوی فضائی حملوں میں متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بندرگاہی شہر حدیدہ پر 6 فضائی حملے کئے گئے۔ مزید برآں ہزاروں یمنی باشندے اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے نکل آئے۔

مظاہرین نے فلسطینیوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی سے حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں حملوں کا جواب امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنا کر دے دیا ہے۔