اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کامشن جاری رہے گا۔
بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ ہوا، ملک کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔
وزیرداخلہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کامشن جاری رہے گا۔