بھکر (صباح نیوز) پی پی 93بھکر میں ضمنی الیکشن پر30 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔بھکر کے حلقہ پی پی 93کے کل 2 لاکھ 14ہزار70 ووٹرز کے لئے 155پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سعید اکبر خان نوانی ،پاکستان تحریک انصاف کے سردار سکندر خان اور ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 93کے کل 155 پولنگ سٹیشنز میں سے میں سے 30کو انتہائی حساس قرار دے کر 22پولنگ سٹیشن کو بی کیٹیگری اور بقیہ 103کو سی کیٹیگری میں تقسیم کر دیا گیا۔انتہائی حساس قرار دیئے گئے 30 پولنگ سٹیشن میں سے 11کا تعلق تھانہ صدر بھکر اور 19کا تعلق دیگر تھانوں سے ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سعید اکبر خان نوانی نے گزشتہ روز درخواست کی تھی کہ 13مخصوص حلقوں کو حساس قرار دیا جائے۔امیدوار کی طرف سے درخواست میں کہا گیا کہ مذکورہ حلقوں میں 8 فروری کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ جہاں سو فیصد ووٹ پول ہوا اور کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا جو کسی طور ممکن نہیں۔ درخواست کے ساتھ فراہم کئے گئے حلقے سعید اکبر نوانی کے روایتی حریف ڈھانڈلہ خاندان کے رہائشی علاقہ میں ہیں۔