گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا, جاوداں فہیم

کراچی(صباح نیوز) اسرائیل کی پسپائی اور اہل فلسطین کی بے مثال جدوجہد کی کامیابی اسلام کے غلبہ کی نوید ہے۔ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور پر عزم وبیدار ہیں۔ امت مسلمہ کی بیداری میں اہل غزہ کا کردار ہمیشہ نمایاں رہے گا اور جلد بیت المقدس صیہونی قوتوں سے آذاد ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے حماس اسرائیل سیزفائر معاہدے کے بعداپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔یحییٰ سنوار ،اسماعیل ہانیہ اور ہزاروں بچوں بوڑھوں ،خواتین اور جوانوں کی قربانیوں نے مسلمانوں کی نئی نسل میں جذبہ جہاد کی روح پھونک دی ہے۔جس کی کرنیں تمام مسلمانوں کے دلوں میں جگمگا رہی ہیں۔