نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجاویز کا جائزہ لیا

اسلام آباد (صباح نیوز)  وفاقی حکومت صنعتوں کو سستی بجلی دینے کے لیے کوشاں ہے۔ جمعرات کے روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر توانائی اویس لغاری، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت خزانہ اور بجلی کے وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

وزیراعظم اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے اجلاس میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجاویز کا جائزہ لیا، اجلاس میں صنعتی شعبے کو تعاون فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی شعبے میں بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کریں۔