وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں ہمہ موسمی پاکستان چین سٹریٹجک پارٹنرشپ اور سی پیک پر کثیر جہتی بات چیت ہوئی۔۔