کسانوں سے گندم کی خریداری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔نصر اللہ رندھاوا

اسلام آباد(صباح نیو ز)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ گندم کی فصل آنے پر کسانوں کو بے یار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے،کسانوں سے گندم کی خریداری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،گندم کی گذشتہ فصل کی موجودگی میں گندم اِمپورٹ کرنے کا فیصلہ کِسانوں اور زراعت کے لیے تباہی ثابت ہوا ہے،

پر نٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے انھوں نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ریٹ پر کسانوں سے ساری گندم خریدے، اضافی گندم کی فروخت کے لیے ایکسپورٹ کا نظام بنانا حکومتی ذمہ داری ہے ۔نصر اللہ رندھاوا نے کہا حکومت کسانوں کے جائز احتجاج کو طاقت سے کچل رہی ہے اور کسان رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے، جماعت اسلامی اس کی شدید مذمت کرتی ہے ، گندم کی خریداری بحران سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں نااہل ہیں اور اپنی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ہی ثابت کررہے ہیں۔