کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات اور ایک بار پھر سندھ کو لسانیت اور نفرت کی جانب دھکیلنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی تا کشمور سندھ ایک ہے اورتمام زبانیں بولنے والے آپس میں بے مثال بھائی چارے سے رہتے ہیں ، سندھ اولیاءاللہ ،درویشوں اور محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے جس پر مزید نفرتوں کا پرچار کرنا سندھ دشمنی اور عوام کو آپس میں لڑانے کی گھری سازش ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ ٹنڈوالہیار کا واقعہ اورپولیس کی جانب سے خواتین کی بے حرمتی قابل مذمت ہے لیکن اس واقعے کی آڑ میں امن امان کو سبوتاژ کرنے اور کسی بھی کمیونٹی کو ہدف بناکر نفرت کی سیاست کوفروغ دینا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ سے لسانیت اور نفرت کی سیاست کی مذمت کی ہے کیونکہ ہم نے نفرت اور لسانیت کی سیات کو سب سے زیادہ بھگتا ہے ، اسطرح کی سیاست کا سب سے زیادہ نقصان عام آدمی کو ہوتا ہے، چند شرپسندوں کے کئے گئے عمل کو جواز بناکرسندھ کے عوام کی آپس میں قائم بے مثال بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کسی فرد یا سیاسی جماعت کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔۔
Load/Hide Comments