مبارک احمد کیس میں ملی یکجہتی کونسل کی دائر ریویو پٹیشن سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے منظور کر لی

اسلام آباد (صباح نیوز) مبارک احمد کیس میں جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے ریویو پٹیشن سپریم کورٹ میں داخل کی تھی جو سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے منظور کر لی ہے اور دو ہفتہ کے بعد اس کی سماعت رکھی ہے  ۔

اپنے بیان میں صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس مسٔلہ کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے مختلف مکا تب فکر کے اداروں سے رہنمائی طلب کی تھی جس کے پیش نظر ملی یکجہتی کونسل جو تمام مکاتب فکر کی اہم مذہبی جماعتوں کا ایک بہت بڑا اتحاد ہے اس کی طرف سے ہم نے یہ ریویو پٹیشن داخل کی ہے۔ ہمیں قوی امید ہے کہ اس مسٔلہ کی حساسیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ تمام مکاتب فکر کی متفقہ رائے کو ضروراہمیت دے گی اور  اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کر کے قوم میں پائے جانے والے اضطراب اور بے چینی کو ضرور رفع کرے گی ۔