او آئی سی سیکرٹری جنرل نے غلام محمد صفی کو  4 سے 5 مئی  کو منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس میں مدعوکرلیا


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین برہیم طحہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام محمد صفی کو اسلامی سربراہی کانفرنس کے 15ویں اجلاس کے افتتاحی اور اختتامی اجلاس میں مدعو کرلیا ۔

اوآئی سی اجلاس پائیدار ترقی اور ڈائیلاگ کے ذریعے اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا کے موضوع پر  4 سے 5 مئی 2024 کو جمہوریہ گیمبیا کے دارالحکومت  بنجول میں  ہوگا۔حسین برہیم طہ نے غلام محمد صفی کو ارسال دعوتی خط میں لکھا کہ “مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں جمہوریہ گیمبیا اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے آپ کو  اسلامی سربراہی کانفرنس کے 15ویں اجلاس میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں  افتتاحی اختتامی دونوں سیشنز میں حریت رہنما کو مدعوکیا گیا ہے پائیدار ترقی  مکالمے کے ذریعے اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کے موضوع پر ہوگی ۔  اجلاس 4 تا 5 مئی 2024” کو ہوگا ۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  اوآئی سی  کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ دوستی اور تعاون کے اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اس لیے سربراہی اجلاس میں آپ کی موجودگی ہمارے لئے باعث اعزازہوگی ۔