رؤف حسن نے دو ٹوک پالیسی بیان جاری کیا بات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہو گی، عرفان صدیقی


اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ( ن )کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے دو ٹوک پالیسی بیان جاری کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، بات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہو گی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شبلی فراز اپنے قائدین کے ساتھ مذاکرات کر کے پوچھ لیں کہ پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے ؟ ادھر سے این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں ۔