اسلامی جمعیتِ طلبہ کے ” غزہ مارچ” پر اسلام آباد پولیس کا لاٹھی چارج

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلامی جمعیتِ طلبہ کے “طلبہ غزہ مارچ” پر اسلام آباد پولیس کا لاٹھی چارج۔مظاہرین نے ڈپلومیٹک ایونیو کے قریب  دھرنا دے دیا۔ جمعہ کو  “طلبہ غزہ مارچ کی  قیادت اسلامی جمعیتِ طلبہ کے ناظمِ اعلی حسن بلال ہاشمی اور سابق سینٹر مشتاق احمد خان نے کی۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیلی ریاست کے خلاف  امریکی سفارت خانے تک ‘غزہ مارچ کا اعلان کیا گیا  جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے اور بعض گرفتاریاں عمل میں  لائی گئی ہیں ۔  طلبہ نے امریکی  سفارت خانے کی جانب پیش قدمی کے لئے  ریڈ زون کے قریب  سرینا چوک میں احتجاجی دھرنا دے دیا ۔اسلامی جمعیت طلبہ نے امریکی سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کا اعلان کیا پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔