فلسطینیوں کی نسل کشی کے شریک مجرم امریکہ کے سفارت خانے جانے کی آخری حد تک کوشش کریں گے۔ مشتاق احمدخان

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہا ہے کہ فلسطینیوںکی نسل کشی کے شریک مجرم امریکہ کے سفارت خانے جانے کے لئے آخری حد تک کوشش کریں گے۔طلبہ غزہ مارچ پر تشد د کرنے والی پولیس نے ثابت کردیا کہ وہ امریکہ کی پولیس  ہے ، اوآئی سی بزدلوں کا کلب بن رہ گیا ہے،غدارابن غدار ابن غداروں سے امت کا واسطہ پڑگیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے  ڈپلومیٹک ایونیواسلام آباد کے قریب اسلامی جمعیت طلبہ کے دھرنا  کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا دھرنا میں سینکڑوں طلبہ شریک تھے۔

سابق سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہا ہے کہ اب مستقل دھرنا ہوگا ۔جمعیت اور غزہ بچاؤ مہم کے کارکنان مشترکہ طور پر اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کے انوائسٹرامریکہ کے سفارت خانے تک ضرور جائیں گے پیش قدمی کریں گے امریکی سفارت خانے جاکر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں ۔  سابق سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہا ہے کہ فلسطینی کہاں جائیں کس سے فریاد کریں،وہ ہمیں بلا رہے ہیں ،اوآئی سی فلسطین کی آزادی کے لئے بنی مگر اسے نے فلسطین کو فراموش کردیا ہے غدار ابن غدار کا کلب بن کر رہ گیا ہے ۔

 پر امن مظاہرہ تھا مگر پولیس نے اسے نشانہ بنایا پاکستان کی پولیس امریکہ کی پولیس بن کر رہ گئی ہے ۔ ہر قیمت پر ہم امریکی سفارتخانے جائیں گے ۔  یہ بزدل ڈرپوک حکمران ہیں ، ہم دھرنا دے کر  بیٹھ گئے ہیں ۔آگے بڑھیں گے ، بار بار دھرنا دیں گے،رکاؤٹیں دورکریں گے  لاٹھی چارچ کی پروا نہیں ہے ۔امریکی سفارت خانے جانے کی آخری حد تک کوشش کریں گے