اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا نسخہ بتا دیا۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ سکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ یو اے ای چھوڑ دے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں پہلا ون ڈے میچ ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے سیریز منسوخ کردی تھی۔