کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بارش متاثرین کی فوری مددکیلئے الخدمت کی ٹیمیں ورضاکار اور امدادی سامان روانہ کر دی گئی حکومت ،پی ڈی ایم اے ودیگر ادارے گوادرمیں بارش متاثرین کی امداد یقینی بنائیں بدعنوانی کی وجہ سے متاثرین کو ان کا حق نہیں ملتا ،ناکام ادارے ،بدعنوان سربراہان کی وجہ سے قومی دولت ،محتاج ،مجبور لوگوں کوحقوق نہیں ملتے ۔جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی کی کارکردگی ،جدوجہد مثالی بناکر سب کیلئے قابل تقلید بنائیں گے ۔نئی حکومتیں سابقہ حکومتوں کی تقلید کے بجائے عوامی مسائل مشکلات کو پیش نظر رکھ کر دیانت داری واخلاص اورنیک نیتی سے مسائل کے حل کیلئے عملی مخلصانہ اقداما ت اُتھانا چاہیے ۔عدل وانصاف کا قیام ،دیانت داری سے بے لوث خدمت ،ہر سطح پر سچ حق کا نظام نافذکرنے کی ضرورت ہے رمضان المبارک سے قبل تاجر برادری ،دکاندارسمیت حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے منصوبہ بندی کریں پریشان حال مجبور غریب عوام کی مدد کرنے سے مال وزندگی میں برکت آئیگی ۔جماعت اسلامی انشاء اللہ پارلیمان سمیت ہر فورم پربلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے ،قومی سلگتے مسائل اجاگر اور ان کے حل کیلئے بھر پور کوشش کریگی۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے ماہانہ تنظیمی نظم صوبہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری زاہدا ختر بلوچ ،نائب امراء بشیرا حمدماندائی ،میر محمد عاصم سنجرانی ،مولانا محمد ایوب منصور،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید نورالحق ایڈوکیٹ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر گزشتہ انتخابات کے دوران کام ، نتائج ،گوادر بارش نقصانات،جماعت اسلامی الخدمت ریلیف ورک ، تنظیمی ،سیاسی ،حکومت سازی کے صورتحال کاجائز لیکر مشاورت کیا گیا اور ذمہ داران نے شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی آئندہ لائحہ عمل کرنے کے کام کے حوالے سے بھی گفتگوومشاورت ہوئی۔
ذمہ داران نے کہاکہ جماعت اسلامی سے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں عوام کا دیاگیا مینڈیٹ چھین لیاگیا ۔کراچی میں ڈیڑھ لاکھ ووٹ لینے والوں کو سترہ سیٹیں دی گئی جبکہ جماعت اسلامی نے آٹھ لاکھ ووٹ لیے ساز ش کے تحت آٹھ لاکھ ووٹر لینے والوں پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کیے گیے ۔جماعت اسلامی اپنی قیام سے اب تک اقتدارکو مجبور ی نہیں بنایا اقتدار میں ہے یا ایوان سے باہرہر جگہ ہر وقت ہر فورم پر نفاذ اسلام ،مسائل کے حل ،حقوق کے حصول کیلئے بھر پور عملی جدوجہدکر رہی ہے کراچی کے عوام سے بلدیاتی الیکشن میں بھی مینڈیٹ چوری کیا گیا اب پھر ناکام ،بوری بند لاشوں کا دھندہ کرنے والے دہشت گردوں کو کراچی کے عوام پر مسلط کرکے کراچی کو پھر ٹارگٹ کلنگ ،بدامنی کے حوالے کرکے بھتہ خوری ،مالی مفاد اورلوٹ مار کو دوام دی جارہی ہے ۔ ملک بھر میں جماعت اسلامی پر عوام نے بھر پور اعتمادکرکے جیتوادیا مگر مقتدرقوتوں نے سازش کرکے عوامی اعتماد کے باوجود ہرادیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
کچھ قوتیں بیرون ملک آشیر بادسے جماعت اسلامی کو پارلیمنٹ سے دور کرنا چاہتے ہیں جماعت اسلامی کسی کی غنڈہ گردی قبول نہیں کریگی اانتخابی دھاندلی،ظلم وجبر ،بدعنوانی بدامنی اور لاقانونیت ،ناانصافی کے خلاف ہر فورم پرا وازبلندکرتے رہیں گے ۔ آئین وقانون پر عمل درآمد سے ہی جمہوریت کی راہ ہموار اورعوام کو حقوق اور انصاف مل سکتاہے ۔جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف ہر فورم پر آوازاُٹھارہی ہے انشا ء اللہ ظلم وجبر ختم ،بدامنی ،بدعنوانی ختم اور اسلامی نظام قائم ہوگا۔جماعت اسلامی قوم کو یکجا ومتحد کررہی ہے تاکہ مقتدرقوتوں ،ملت دشمنوں کی مداخلت سازشیں ناکام ہوجائے ۔ ظلم وجبر لاقانونیت ،بدامنی کے نظام میں بھاری رقوم کے بدلے کوئی بھی نتائج تبدیل کرسکتے ہیں ۔ مقتدرقوتوں ،اسلام وملت دشمنوں کی ایماء پر جماعت اسلامی پر پارلیمنٹ کا دروازہ بند کر دیا گیا جماعت اسلامی کے لیڈرزدلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں جماعت اسلامی کو ملک وملت کے مفاد ،اسلام نظام کے قیام کی جدوجہد سے کوئی نہیں روک سکتا۔جماعت اسلامی کا مینڈیٹ ہر جگہ چوری کرنے کی سازش ہوئی