وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی کا حکم جاری کردیا


کراچی (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی کا حکم جاری کردیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کل ڈالوں میں لوگ اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے گارڈز بٹھاتے ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے 708 ٹوٹے ہوئے پولیس سٹیشنز کی تعمیر کے لئے 2 بلین روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے، وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کراچی کے 108 پولیس سٹیشنز بھی اس ہی فنڈز سے تعمیر کئے جائیں گے، یہ فنڈز پولیس سٹیشنز کی تعمیر پر صحیح طریقے سے خرچ ہونے چاہیے ہیں،

مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ تھانوں کی تعمیر ایک جیسی ہونی چاہیے تاکہ وہ اچھے اور بہتر لگیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو 25 ہزار خالی آسامیاں پر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے، انہوں نے باور کروایا کہ پولیس میں بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ پر ہوں گی۔