چمن ، انتخابات میں دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج 13ویں روز بھی جاری

چمن(صباح نیوز) عام انتخابات کے بعد انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)گزشتہ 13 دنوں سے چمن کے حلقے پی بی 51 کے نتائج میں مبینہ رد و بدل پر سراپا احتجاج ہے۔ اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی کا کہنا ہے کہ پی بی 51 کے نتائج فارم 45 کے مطابق دینے تک دھرنا جاری رہے گا۔ مظاہرین نے ضلع کمپلیکس کے سامنے کنٹینرز رکھ کر شاہراہ دونوں طرف سے بلاک کر دی ہے۔ احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے مال روڈ، سٹی روڈ ، پریس کلب چوک گزشتہ 13 روز سے دنوں جانب سے ٹریفک کے لیے بند ہے جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔