پشاور ،جائیداد کے تنازع پر فریقین کے درمیان فائرنگ ،4افراد جاں بحق

پشاور(صباح نیوز)پشاور کے علاقے تھانہ داؤدزئی کی حدود وزیر قلعہ میں جائیداد کے تنازع پرفریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطاق جائیداد کے تنازع کی وجہ سے فریق اول حیدر حاجی اور فریق دوم جمیل نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور تفتیشی افسران نے فوری موقع پر پہنچ کر میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھا پے مارے جا رہے ہیں۔