حکمران پرامن عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں،عبد الحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)  جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ گوادر میں حق دوتحریک نے حقوق کے حصول کیلئے ہزاروں نوجوانوں خواتین بچوں اور عوام الناس نے ایک مہینے سے زیادہ کے افرادنے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں دھرنا دیا حکمرانوں نے بالآخر قوم کے سامنے مطالبات ماننے کا وعدہ کیا لیکن افسوس کے اب تک مطالبات پر ٹھیک طریقے سے عمل نہیں ہوا جس کی وجہ سے عوام میں حکمرانوں کے خلاف غم وغصہ پایاجاتاہے ۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ حکمران پرامن عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں حکمران بے عمل وعدوں ،ٹویٹس ونوٹس سے آگے عمل کی طرف کیوں نہیں آتے ۔بااختیارطبقہ جن کی منشاسے سب کچھ ہورہا ہے خاموش تماشائی کاکردار اد اکر رہے ہیں۔گوادر دھرنے سے بہت سے لوگوں کے ناجائز منافع ،بھتہ خوری ،شراب وعیاشی کا دروازے بندہوتے نظرآئے۔اس وجہ سے حکمرانوں نے جائز مطالبات کوبھی سنجیدگی سے نہیں لیے اگر اب بھی حکمران ہوش میں نہیں آئے تو حالات ان کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے جس کی تمام ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو اہل بلوچستان کے کیساتھ ناانصافی ظلم وجبر بند کرنا ہوگا کب تک بلوچستان کے عوام کو لولی پاپ ،خالی خولی وعدوں اوربے عمل اعلانات سے ٹرخایاجائیگا اہل بلوچستان کیساتھ وفاق کیساتھ بلوچستان کے حکمران بھی مخلص نہیں ۔بدعنوانی ہر طرف سرائیت کر گئی ہے اور لوٹ مارو چوری حق سمجھ کر کیا جاتاہے احتساب کاکوئی سسٹم نہیں ۔بے انصافی ظلم وجبر کا نظام حکمرانو ں کے دنیا وآخرت کی کامیابی وسکون چھین لیگا ۔بلوچستان کے عوام کوخیرات نہیں آئینی حقوق چاہیے روزگارتعلیم وصحت اور ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات اور ترقی بلوچستان کے عوام کا بھی حق ہے ۔بارڈرپرتجارت ، ساحل پر مچھیروں کوتنگ کیا جارہا ہے بھتہ خوری ،ٹرالر مافیااور ایف سی کی وجہ سے مسائل پیداہوئے ہیں۔عوام پریشان اورمشکلات کا شکار ہیں ۔تلاشی کے بہانے تذلیل ناقال برداشت ہوتی جارہی ہے ۔ ایک ماہ دھرنے کے باوجوداہل مکران کی آوازکو دبایاجارہاہے ۔گونگے بہرے حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ۔

ترقی کا گیٹ وے ، سی پیک سٹی مگر عوام بے روزگارپریشان ہیں مگر مقامی آبادی پینے کے پانی،تعلیم وصحت اور عزت تک کیلئے کو ترس رہی ہے۔ سرحدی تجارت پر پابندی اٹھائی جائے ،ٹرالرمافیا کی سرپرستی ختم کی جائے۔ حکمرانوں کواحتجاج کرنے والوں کیساتھ اخلاص کیساتھ بامقصدبات کر نی ہوگی ۔ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے۔کوئی مائی کا لال بلوچستان کے عوام سے ان کا حق نہیں چھین سکتا ۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہل بلوچستان میں احساس محرومی ردعمل اور غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔بدقسمتی سے ہم پر ہمیشہ ایسے لوگ مسلط ہوجاتے ہیں جو کوصرف اپنی ذات کی فکر ہوتی ہے انہیں معصوم ومظلو م اورپریشان حال عوام یا ووٹرزکاکوئی فکر نہیں جماعت اسلامی ایسے ظالموں کو معاف نہیں کریگی۔