رواں سال سینما بحالی کا سال ہوگا ، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ رواں سال سینما بحالی کا سال ہوگا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، 21 سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال قومی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی  جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گی۔