خیبرپختونخوامیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرمسلم لیگ(ن)،جے یو آئی، پی ٹی آئی پی سمیت آزاد امیدواروں کو جرمانے

اسلام آباد (صباح نیوز) خیبرپختونخوامیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اس بارے میں الیکشن کمیشن  آف پاکستان سے خصوصی ہدایات جاری ہوئی تھیں ۔  ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر کی کارروائی پر پی کے  15 لوئر دیر  کے آزاد  امیدوار  ہمایوں خان پر 50 ہزار  روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرخ پی کے 7 لوئر دیر کے آزاد امیدوار  محبوب شاہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔چئیرمین ویلیج کونسل گل آباد لوئر دیر مراد رحمان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔

ان امیدواران کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور کی کار روائی پر حلقہ پی کے 79 پشاور سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار جلال خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔حلقہ پی کے 73 پشاور سے پی ٹی آئی پی کے امیدوار ارباب وسیم حیات کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔حلقہ پی کے 73 پشاور سے جے یو آئی ف  کے امیدوار عبدالحسیب کو 5 ہزار روے جرمانہ کیا گیا۔چئیرمین نیبرہڈ کونسل بہاری کالونی حاجی محمد اسماعیل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ان امیدواران کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اپر دیر کی کار روائی پرچئیرمین ویلیج کونسل نشان بانڈہ اپر دیر ملک شاہ الدین کو 5 ہزار روپے جرمانہ اور 29 جنوری تک جرمانہ جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم کی کار روائی پرحلقہ پی کے 95 کرم ، چئیرمین تحصیل کونسل سنٹرل کرم احسان اللہ کو 25 ہزار روپے جرمانہ اور پی کے 96 کرم کے آزاد امیدوار علی ہادی کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ضلع دادو، غلام فاطمہ الیاس کومل نے پی ایس 82 کے آزاد امیدوار آفتاب جمالی پر 20  ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ترجمان الیکشن