بولان(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع بولان میں مشکاف کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں دھماکے کی زدمیں آکر ٹریک سے اتر گئیں، متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
جعفرایکسپریس کوئٹہ سے پشاورجارہی تھی۔ دھماکہ خیز موادٹریک پر نصب کیا گیا تھا۔ ریلوے حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،دھماکہ کے نتیجہ میں ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا ،ریلوے ذرائع کے مطابق بوگیاں اترنے سے متعدد مسافروں کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ ہوگئیں ہیں۔
دھماکہ کے بعد مسافر ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے اور دھماکہ کی جگہ کو کلیئر کرنے کے بعد ریلوے ٹریفک کو بحال کیا جائے گا،وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹرین مسافروں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیاجائے