چارسدہ(صباح نیوز)سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے کوئی بھی خیبر پختونخوا کا وزیراعلی بننے سے نہیں روک سکتا،چارسدہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان پر سیاسی گولہ باری کی۔انہوں نے کہا کہ ان ڈاکوں کی وجہ سے ہم ڈوب گئے، یہ چور اور غریبوں کے دشمن ہیں، تحریک انصاف جیسے ڈاکو کبھی نہیں دیکھے، یہ سب ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں، مجھے معلوم ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی کا باپ بھی مجھے وزیراعلی بننے سے نہیں روک سکتا، میں نے 70 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں اور میں بتا دیتا ہوں کہ ان کے دل پھٹ جائیں گے اور میں وزیراعلی بن جاں گا،
پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے عوام کو مختلف نعروں پر دھوکا کیا، ہر دور حکومت میں اتنا قرضہ لیا گیا کہ سو سال میں ختم کرنا مشکل ہے، عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ کر خود عیش کی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عام آدمی کی عزت کو ترجیح دی ہے، اپنے دور حکومت میں تھانوں، پٹوار خانوں، ہسپتالوں و دیگر میں اصلاحات کیں جس کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے علاج معالجے کے لیے صحت کارڈ جیسا کارنامہ سرانجام دیا جو مدتوں یاد رہے گا، صحت کارڈ سے غریب افراد مفت لاکھوں روپے کا علاج کرا سکتے ہیں، بی آر ٹی جیسا منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچایا جس سے عوام کو سہولت میسر ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لیے بھی اپنے منشور میں ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا جو کل کو پورا نہ کر سکوں۔پرویز خٹک نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کو مختلف نعروں پر دھوکا کیا، ہر دور حکومت میں اتنا قرضہ لیا گیا کہ سو سال میں ختم کرنا مشکل ہے، عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ کر خود عیش کی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ باریاں بانٹنے والوں کو بھی انتخابات میں منہ کی کھانا پڑے گی، 8 فروری کو 24 کروڑ افراد کو مقروض کرنے والوں کے احتساب کا دن ہوگا۔