کوئٹہ کے ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، چار زخمی


کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے ایک گھر میں گیس لیکج  کے باعث ہونے والے دھماکے میں چارافراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں ایک خاتون اور تین شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سریاب روڈ زمیندار گلی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس سے خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے افراد کو بی ایم سی برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی  جارہی ہے۔