جماعت اسلامی نے خواتین،اقلیتی مخصوص نشستوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی نے خواتین،اقلیتی مخصوص نشستوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔قو می اسمبلی کی   اقلیتی نشستوں پر چار خواتین جبکہ پنجاب،کے پی کے،سندھ،بلوچستان کی اکیس نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع خواتین واقلیتوں کی صوبائی اسمبلیوں  میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سیکرٹری الیکشن سیل جماعت اسلامی کا بیان جاری جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سیکرٹری الیکشن سیل ڈاکٹر  فرید احمد  پراچہ کی صدارت منصورہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ حافظ سیف الرحمن فرحان شوکت ہنجرا ڈاکٹر عنایت الرحمن ایازعمر ظفر اقبال نکیا نہ شریک ہوئے۔اجلاس میں خواتین و اقلیتوں کی قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ترجیح نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے بارے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کو آگاہ کیاگیا کہ جماعت اسلامی کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر  کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گے ہیں۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے  خواتین کی قومی اور  صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر  چاروں الیکشن کمیشن آفسز میں کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ہیں  جبکہ  اقلیتوں کی قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پربھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ہیں۔جماعت اسلامی کے اقلیتوں کی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر 4 افراد کے کاغذات نامزدگی   اسلام آباد الیکشن  کمیشن میں جمع ہوگئے۔

اسی طرح  خواتین کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پنجاب سے 8 کے پی کے 5 سندھ 6 بلوچستان سے2 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے خواتین کی مخصوص نشستوں پر پنجاب سے21 سندھ 10 کے پی کے10 بلوچستان سے2 پر کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ہیں جبکہ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر پنجاب سے 4 سندھ  4 بلوچستان سے1فرد کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اسلامی  و فلاحی  منشور کو ملک کے ہر طبقے تک پہنچایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے تعلیم کے فروغ بارے منشور کو تعلیمی اداروں کے طلبا طالبات تک پہنچایا جائے گاجے آئی یوتھ نوجوانوں کو انتخابات میں متحرک کرے گی۔