لیاقت بلوچ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن سیل کا افتتاح کر دیا

لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن سیل کا افتتاح کر دیا۔ لیاقت بلوچ الیکشن سیل کے چیئرمین جب کہ نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ سیکرٹری ہوں گے۔

حافظ سیف الرحمن،فرحان شوکت ہنجرا، ڈاکٹر عنایت الرحمن، مولانا ایاز عمر، عمران الحق، عمر فاروق مرکزی الیکشن سیل میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔