ڈاکٹر زبیدہ جبیں جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کی رکن منتخب

لاہور(صباح نیوز) نائب امیر و صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم  نے ضمنی انتخاب مرکزی مجلس شوریٰ حلقہ 2لاہور وسطی پنجاب ( لاہور ، قصور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، اوکاڑہ ،پاکپتن اور ساہیوال ) کے نتائج کااعلان کردیا ۔ ایک ہزار کے لگ بھگ ارکان جماعت نے خفیہ رائے شماری میں حصہ لیا۔ جس میں ڈاکٹر زبیدہ جبیں صاحبہ منتخب قرار پائیں ۔ ایک ماہ کے انتخابی شیڈول ،حلقہ بندی اور انتخابی لوازمے کے ساتھ ترسیل و تقسیم کاعمل مکمل کیاگیا۔

آخری مرحلہ میں ووٹ موصول ہونے کے بعد گنتی کا عمل مکمل کیاگیا۔ گنتی کے عمل میں بلال قدرت بٹ اور رشید احمداورعمران ظہور غازی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر زبیدہ جبیں بقیہ مدت کے لیے رکن مرکزی مجلس شوریٰ منتخب ہوئی ہیں۔ دستور جماعت کے مطابق وہ اپنے علم ، کتاب و سنت ، دینی بصیرت ،تدبر ، قوت فیصلہ اور تحریک اسلامی کے ساتھ وابستگی فہم اور اصابت رائے اور انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ اپنے حلقہ کے ووٹرز کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیں گی۔