فلسطینیوں کی مدد کے لیے پاکستان میں جماعت اسلامی کی مستحکم حکومت ضروری ہے ڈاکٹر ثمینہ روحی وسیم

ملتان(صباح نیوز) نگران سیاسی سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر ثمینہ روحی وسیم نے اپنے ایک روزہ دور ملتان کے دوران الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا, انہوں نے کہا کہ ” فلسطین میں اسرائیل اور اس کے حواریوں نے انسانیت کے تمام ضابطے روند کر رکھ دیئے ہیں چھ ہزار بچے شہید کر دئیے گئے ہیں والدین اپنے شہید بچوں کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیں,  قدرت نے ہر برائی کا حل پیدا کیا ہے اسی لیے  پاکستان اسرائیل سے پہلے وجود میں آیا , فلسطینیوں کی مدد کے  لیے  پاکستان میں جماعت اسلامی کی مستحکم حکومت ضروری ہے 8 فروری کو  عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر فتح یاب کریں جو امہ کا درد اپنے اندر رکھتی ہے , کرپٹ سیاستدانوں سے نجات کے لیے  اب لوگوں کے پاس جماعت اسلامی ہی پہلی اور آخری چوائس ہے.

ممبر مرکزی مجلسِ شوری رفیعہ فاطمہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ  ” 16 دسمبر کا سانحہ پاکستان کا رِستہ ناسور ہے, کلمہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی ریاستِ مدینہ کے بعد مسلمانوں کو رمضان المبارک میں کلمے کی بنیاد پر پاکستان ملا لیکن ہمارے نا اہل حکمرانوں نے 24 سال کے بعد ہی اس ملک کے دو ٹکڑے کر کے ملت کو دکھی کر دیا, حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے آج بھی وطنِ عزیز قتل و غارت, بد امنی , مہنگائی, عریانی و فحاشی اور کر پشن میں ڈوبا ہوا ہے. کارنر میٹنگ میں نائب صدر جنوبی پنجاب شازیہ شیر افضل سمیت ذمہ داران, اراکین و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی.